ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے وفد کی آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس میں آمد، تعلیمی و سماجی امور پر تبادلۂ خیال
علی گڑھ, 02 نومبر (ہ س)۔ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز ممبئی کے ایک وفد نے آج آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے صدر دفتر سلطان جہاں منزل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علی گڑھ کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں دونوں اداروں کے درمیان باہمی
مسلم پروفشنلس


علی گڑھ, 02 نومبر (ہ س)۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز ممبئی کے ایک وفد نے آج آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے صدر دفتر سلطان جہاں منزل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علی گڑھ کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تعلیم، روزگار، معاشیات اور اساتذہ کی تربیت سے متعلق پروگراموں سمیت مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے۔ کانفرنس کے اعزازی جنرل سکریٹری پروفیسر رضا اللہ خان نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے کانفرنس کی تاریخ، خدمات اور موجودہ سرگرمیوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔

مسلم پروفیشنلز کے صدر امیر ادریسی نے ملک گیر سطح پر تنظیم کی سرگرمیوں، کام کی نوعیت اور مقاصد سے وفد کو واقف کرایا۔ انہوں نے باہمی تعاون کی اہمیت اور اس طرح کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کانفرنس کے ذمہ داران کو ممبئی آنے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر فاروق صدیقی (دہلی)، ڈاکٹر عبدالاحَد (لکھنؤ) اور شہزاد حسین (علی گڑھ) بھی موجود رہے۔

پروفیسر امان اللہ خان نے سرسید احمد خان اور انکے رفقا کی تعلیمی فکر اور خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے معاشرے میں تعلیم سے متعلق سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے اور تعلیمی بیداری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر پروفیسر تاج الدین، پروفیسر عزیز خان، پروفیسر مختار احمد، اسد یار خان، محمد احمد، شیون، عطاعت حسین، پروفیسر پرویز مستجاب، انجینئر فیروز خان اور محمد کامران سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اس نوعیت کی کوششوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے تعلیم اور سماجی ترقی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande