ایک لاکھ نوجوان لیڈرز تیار کرنے کا ہدف، ہندوستان کی باگ ڈور ’امرت پیڑھی‘ کے ہاتھوں میں: منسکھ مانڈویہ
جگدل پور، 02 نومبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں مرکزی وزیر محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور و کھیل ڈاکٹر منسکھ ایل مانڈویہ نے پیر کے روز کہا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ نوجوان لیڈرز تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ وہ براہِ راست پالیسی سا
ایک لاکھ نوجوان لیڈرز تیار کرنے کا ہدف، ہندوستان کی باگ ڈور ’امرت پیڑھی‘ کے ہاتھوں میں: منسکھ مانڈویہ


جگدل پور، 02 نومبر (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں مرکزی وزیر محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور و کھیل ڈاکٹر منسکھ ایل مانڈویہ نے پیر کے روز کہا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ نوجوان لیڈرز تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ وہ براہِ راست پالیسی سازی اور عوامی خدمات سے وابستہ ہو سکیں۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر مانڈویہ آج زرعی کالج کمہراونڈ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ’یوا سمواد‘ پروگرام کے دوران نوجوانوں سے براہِ راست اور دوستانہ انداز میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ملک کے نوجوانوں کو اختراع، رہنمائی، رضاکارانہ خدمات اور روزگار و کیریئر کے نئے مواقع سے جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے جمہوریت اور موجودہ دور کے اہم موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کے بارے میں پرانجل نامی ایک طالب علم سے براہِ راست بات کی اور شفاف و درست ووٹر لسٹ کی اہمیت سمجھائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی درست قیادت اور مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہر نوجوان کے غیر جانب دارانہ ووٹ کی طاقت پر قائم ہوتی ہے۔

تقریب میں ریاست کے وزیر جنگلات کیدار کشیپ نے آڈیٹوریم میں موجود تمام نوجوانوں کو پورے جوش و خروش کے ساتھ ملک کی خدمت کا حلف دلایا، جسے نوجوانوں نے پوری وفاداری اور عزم کے ساتھ دہرایا۔

اس موقع پر مقامی رکن پارلیمنٹ مہیش کشیپ اور جگدل پور کے رکن اسمبلی کرن دیو نے بھی نوجوانوں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اسٹیج پر علاقے کے دیگر معزز عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande