
بارہ بنکی، 2 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لکھنؤ ہائی وے پر بیسن پوروا موڑ کے قریب اتوار کی دیر شام دو موٹر سائیکلوں کو ٹاٹا سفاری نے ٹکر مار دی تھی۔ اس حادثے میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جب کہ شدید طور پر زخمی گیان پرساد عرف بوچی (30) نے پیر کو لکھنؤ کے لوہیا اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
چاروں نوجوان رام اسنیہی گھاٹ کے دلسنگھ پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ دھوریلی میں درگا پوجا کے بھنڈارے میں شرکت کے بعد دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ چاروں نوجوانوں کی موت سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے حادثے میں ملوث سفاری گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ریاستی وزیر مملکت ستیش شرما نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد