اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر نے لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کی 48ویں بین الاقوامی کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیا
علی گڑھ, 19 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرمین اور لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کے صدر پروفیسر ایم جے وارثی نے بھارتھیار یونیورسٹی، کوئمبٹور کے شعبہ لسانیات کے زیر اہتمام منعقدہ لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کی 48ویں بین الاقوامی
پروفیسر وارثی


علی گڑھ, 19 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرمین اور لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کے صدر پروفیسر ایم جے وارثی نے بھارتھیار یونیورسٹی، کوئمبٹور کے شعبہ لسانیات کے زیر اہتمام منعقدہ لنگوئسٹک سوسائٹی آف انڈیا کی 48ویں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

‘‘مصنوعی ذہانت کے زیر اثر دنیا میں لسانیات کی بدلتی ہوئی معنویت’’ کے موضوع پر اپنے خطاب میں پروفیسر وارثی نے زبان کی تخلیق، تشریح اور جانچ کے عمل پر مصنوعی ذہانت کے انقلابی اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام روزمرہ کے ابلاغ پر تیزی سے اثر انداز ہو رہے ہیں اور صارفین کو پیچیدہ تصورات کی وضاحت، علمی تحریروں کو بہتر بنانے، معلومات کی تلخیص تیار کرنے اور خودکار ترجمہ کے ذریعہ لسانی سرحدوں سے ماورا رابطہ قائم کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

پروفیسر وارثی نے کہا کہ تکنیکی ترقی لسانیات کی اہمیت کو کم نہیں کر رہی بلکہ اس کے دائرہ کار، تحقیقی امکانات اور سماجی ذمہ داریوں میں وسعت پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسانیات کے ماہرین کو یہ تحقیق کرنی ہوگی کہ مصنوعی ذہانت کے نظام زبان کو کس طرح سمجھتے اور تخلیق کرتے ہیں، ان کی کارکردگی کا جائزہ کیسے لیا جا سکتا ہے اور انسانی ابلاغ پر ان کے کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اس تبدیلی کے تین باہم مربوط پہلوؤں کا بطور خاص ذکر کیا جن مصنوعی ذہانت کو لسانی تحقیق کا موضوع بنانا، اسے لسانی تحقیق کے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کرنا اور لسانی ماہرین کے زیر مطالعہ ابلاغی طریقوں پر اس کے اثرات کے جائزہ شامل ہیں۔

پروفیسر وارثی نے کہا کہ کمپیوٹرز کئی دہائیوں سے قواعدی تجزیے، گفتار کی پروسیسنگ، مشینی ترجمے اور لسانی معلومات کی پروسیسنگ میں استعمال ہو رہے ہیں، تاہم تخلیقی مصنوعی ذہانت نے مختلف ابلاغی مقاصد کے لیے طویل تحریریں تیار کرنے کی صلاحیت کے ذریعہ ایک نئی جہت متعارف کرائی ہے۔

افتتاحی سیشن میں کانفرنس کے 45ویں اجلاس (آئی سی او ایل ایس آئی 45 ) کی روداد کی رونمائی بھی کی گئی، جسے ‘‘ایڈوانسیز اِن لنگوئسٹک اسٹڈیز: ایشوز اینڈ پرسپیکٹیوز ’’ کے عنوان سے پروفیسر ایم جے وارثی، سعدیہ حسن اور مہوش محسن نے مرتب کیا ہے اور اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پبلی کیشنز ڈویژن نے شائع کیا ہے۔

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande