پنجاب میں پٹیالہ-سنگرور قومی شاہراہ پر بھاکھڑا نہر پر بنا لوہے کا پل ٹوٹا، 2 ٹرک دھنسے
چنڈی گڑھ، 19 نومبر(ہ س)۔ پنجاب میں پٹیالہ-سنگرور قومی شاہراہ پر بھاکھڑا نہر پر بنا لوہے کا پل جمعرات کی علی الصبح اچانک ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس سے گزرنے والے 2 ٹرک دھنس گئے۔ پل ٹوٹنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک پوری طرح ٹھپ ہو گیا۔ بھاکھڑا نہر
پنجاب میں پٹیالہ-سنگرور قومی شاہراہ پر بھاکھڑا نہر پر بنا لوہے کا پل ٹوٹا، 2 ٹرک دھنسے


چنڈی گڑھ، 19 نومبر(ہ س)۔ پنجاب میں پٹیالہ-سنگرور قومی شاہراہ پر بھاکھڑا نہر پر بنا لوہے کا پل جمعرات کی علی الصبح اچانک ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس سے گزرنے والے 2 ٹرک دھنس گئے۔ پل ٹوٹنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک پوری طرح ٹھپ ہو گیا۔ بھاکھڑا نہر کے پانی کا رخ مڑنے سے آس پاس کے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورت حال پر قابو پایا۔

یہ حادثہ پٹیالہ-سنگرور بائی پاس پر گاؤں پسیانہ کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹرکوں میں سے ایک میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ پل ٹوٹنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پل ٹوٹنے کے باعث بھاکھڑا نہر کا پانی اس کے اوپر سے بہنے لگا ہے۔ انتظامیہ نے پل کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک روک دیا ہے۔ دونوں ٹرکوں میں کتنے لوگ سوار تھے اور وہ اس وقت کہاں ہیں، اس بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ حادثے کے وقت ٹرک پل کے آخری کنارے پر تھے۔ یہ پل 2016 میں تعمیر ہو کر تیار ہوا تھا۔ آس پاس کے دیہاتیوں کے مطابق گزشتہ سال اس پل میں کچھ دراڑیں پڑ گئی تھیں۔ اس وقت این ایچ اے آئی نے اس کی مرمت کرائی تھی۔ پل کی لمبائی تقریباً 150 فٹ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande