دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے لوک پال کی کارروائی پر لگائی روک
نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س):۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کے خلاف لوک پال کے سامنے جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ یہ معاملہ نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل (این پی سی) میں ترقی سے متعلق بدعنوانی کی ایک شکایت سے جڑا ہوا ہے۔ جسٹس
دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے لوک پال کی کارروائی پر لگائی روک


نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س):۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کے خلاف لوک پال کے سامنے جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ یہ معاملہ نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل (این پی سی) میں ترقی سے متعلق بدعنوانی کی ایک شکایت سے جڑا ہوا ہے۔

جسٹس سبرامنیم پرساد کی سربراہی والی بنچ نے لوک پال اور مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے یہ جواب راجیش کمار سنگھ کی جانب سے دائر عرضی کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔

اپنی عرضی میں راجیش کمار سنگھ نے لوک پال کے 4 مارچ 2025 اور 26 اکتوبر کے احکامات کے علاوہ 28 اکتوبر کو جاری کیے گئے اس نوٹس کو بھی چیلنج کیا ہے، جس میں انہیں لوک پال اور لوک آیکت ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ہائی کورٹ نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 20 جنوری 2027 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

اس سے قبل 28 نومبر 2025 کو بھی دہلی ہائی کورٹ نے لوک پال کے 6 جنوری 2025 کے حکم کو منسوخ کردیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande