بلرام پور میں سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی
بلرام پور، 19 نومبر(ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع بلرام پور میں گھنے کہرے کے باعث 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں 5 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اترولا علاقے کے اکسی بڑہرا گاؤں کے قریب نصف شب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، رات تقریب
پولیس جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے۔


بلرام پور، 19 نومبر(ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع بلرام پور میں گھنے کہرے کے باعث 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں 5 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اترولا علاقے کے اکسی بڑہرا گاؤں کے قریب نصف شب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، رات تقریباً 11 بجے پیش آئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کرایا۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے دوران چند پیدل راہ گیر بھی اس کی زد میں آ گئے۔ حادثے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں ان کی سنگین حالت کے پیش نظر انہیں اعلیٰ طبی مرکز کے لیے ریفر کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں غفران (18) ساکن بردہی، سلیم (20) ساکن بڑہرا خورد گوریاں ڈیہہ، رحمت (30) ساکن چندراپور چتائی، توفیق (19) ساکن چھپرتلوا اور محمد فاروق (20) ساکن بڑہرا خورد شامل ہیں۔ یہ سبھی ضلع بلرام پور کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں میں مزمل خان (20) اور ناہید علی (18) ساکن بڑہرا خورد گوریاں ڈیہہ، تھانہ اترولا شامل ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مارتنڈ پرکاش سنگھ نے جائے حادثہ کا معائنہ کرکے متعلقہ افسران کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی۔ اہل خانہ کو بھی حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ جائے حادثہ سے 2 تباہ شدہ موٹر سائیکلیں، 2 ٹوٹے ہوئے ہیلمٹ اور ایک مردہ بکری بھی ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande