پوتن، جن پنگ اور ٹرمپ کی سہ فریقی میٹنگ ختم، ڈیڑھ گھنٹے تک ہوئی بات چیت
عالمی نظام، اقتصادی تعاون اور توانائی کے تحفظ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال، دنیا بھر کی نظریں اس ملاقات پر مرکوز بیجنگ/ماسکو، 19 نومبر (ہ س/ریا نووستی )۔ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) سربراہی اجلاس کے دوران روس، چین اور امریکہ کے سربراہانِ م
پوتن، جن پنگ اور ٹرمپ کی سہ فریقی میٹنگ ختم، ڈیڑھ گھنٹے تک ہوئی بات چیت


عالمی نظام، اقتصادی تعاون اور توانائی کے تحفظ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال، دنیا بھر کی نظریں اس ملاقات پر مرکوز

بیجنگ/ماسکو، 19 نومبر (ہ س/ریا نووستی )۔ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) سربراہی اجلاس کے دوران روس، چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے درمیان جمعرات کو ہونے والی پہلی سہ فریقی میٹنگ ختم ہوگئی۔ چین کے شہر شینزین میں واقع ’کیلین شانژوانگ اسٹیٹ ریزیڈنس‘ میں منعقدہ یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی نظام، اقتصادی تعاون اور توانائی کے تحفظ سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کی بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کے مطابق ملاقات کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ میں چین، روس اور امریکہ اہم فاتح ممالک رہے تھے۔ ایسے میں ان تینوں ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کا مضبوطی سے تحفظ کریں۔

شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ دوسری عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابی کے نتائج کو محفوظ رکھنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔ اس کے علاوہ تینوں ممالک کو توانائی کی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ شی جن پنگ نے عالمی توانائی بازار کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں عالمی توانائی کا تحفظ سنگین چیلنجوں کا سامنا کررہا ہے۔

وہیں، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران سابق عالمی رہنماو¿ں کے طریقہ کار پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں رہنما اکثر ان ممالک سے بات چیت کرنے سے گریز کرتے تھے جن کے ساتھ ان کے اختلافات ہوتے تھے۔

ٹرمپ نے کہا، ”اکثر ایسا ہوتا تھا کہ پرانے رہنما ان ممالک سے بات کرنے سے بچتے تھے جن کے ساتھ ان کے اختلافات تھے، لیکن ہمارا نظریہ اس کے بالکل برعکس ہے۔“ ان کے اس بیان کو بین الاقوامی اختلافات کے باوجود بات چیت جاری رکھنے کی حمایت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پروگرام کے انعقاد کے لیے چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ”انعقاد کے لیے بہت بہت شکریہ! سب کچھ بہت اچھا ہے۔“

شینزین میں ہونے والی اس ملاقات کو دنیا کی تین بڑی طاقتوں کے درمیان بات چیت کے نقطہ نظر سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔ ملاقات میں عالمی نظام، اقتصادی تعلقات اور توانائی کے تحفظ سے متعلق رہنماو¿ں کے بیانات سے واضح ہے کہ تینوں ممالک عالمی چیلنجوں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande