جنک پور دھام سے ایودھیا کینٹ کے درمیان نئی ایکسپریس ٹرین چلانے کی منظوری، وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم اور وزیر ریل کا ادا کیا شکریہ
جنک پور دھام سے ایودھیا کینٹ کے درمیان نئی ایکسپریس ٹرین چلانے کی منظوری، وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم اور وزیر ریل کا ادا کیا شکریہ پٹنہ، 18 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جنک پور دھام (نیپال) سے ایودھیا کینٹ کے درمیان نئی ایکسپریس ٹرین نمبر
جنک پور دھام سے ایودھیا کینٹ کے درمیان نئی ایکسپریس ٹرین چلانے کی منظوری، وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم اور وزیر ریل کا ادا کیا شکریہ


جنک پور دھام سے ایودھیا کینٹ کے درمیان نئی ایکسپریس ٹرین چلانے کی منظوری، وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم اور وزیر ریل کا ادا کیا شکریہ

پٹنہ، 18 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جنک پور دھام (نیپال) سے ایودھیا کینٹ کے درمیان نئی ایکسپریس ٹرین نمبر 15595/15596 چلانے کی منظوری دیے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے تئیں دلی تشکر اور شکریہ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنک پور دھام اور ایودھیا کا ہندوستان اور نیپال کے کروڑوں لوگوں کی مذہبی عقیدت اور ثقافتی ورثے سے گہرا تعلق ہے۔ جنک پور دھام ماتا جانکی کی جائے پیدائش جبکہ ایودھیا بھگوان شری رام کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ان دونوں اہم مذہبی مقامات کے درمیان ریل رابطہ قائم ہونے سے عقیدت مندوں اور عام مسافروں کو آمدورفت میں بڑی سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی، روحانی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان رابطے اور باہمی تبادلے کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ملک بھر میں ریلوے بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے توسیع ہو رہی ہے۔ بہار میں ریل رابطے کو بہتر بنانے اور عام لوگوں کو جدید، آرام دہ اور سہولت بخش ریل خدمات فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت مسلسل اہم اقدامات کر رہی ہے۔ نئی ایکسپریس ٹرین کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande