
اے ایم یو کے جمنازیم کلب کے زیر اہتمام ضلع سطح کا انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول 4 دسمبر سے
علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جمنازیم کلب 4 تا 7 دسمبر جمنازیم کلب میں ضلع سطح کی انٹر اسکول اسپورٹس چیمپئن شپ ‘اے ایم یو جِم اسپورٹس فیسٹ 2026’ کے عنوان سے منعقد کرے گا۔ چار روزہ مقابلوں میں 4 دسمبر کو کشتی، 5 دسمبر کو ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ، 6 دسمبر کو اسکیٹنگ اور 7 دسمبر کو باڈی بلڈنگ کے مقابلے ہوں گے۔ ضلع علی گڑھ کے تمام اسکولوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
رجسٹریشن کی کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ کیو آر کوڈ اسکین کرکے یا رجسٹریشن لنک کے ذریعہ ٹیموں کا رجسٹریشن کرا یا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے موبائل نمبر 8630995107، 8077247597 یا 9412501464 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ شرکاء کے لیے عمر کے ثبوت کا اصل دستاویز ساتھ لانا لازمی ہوگا، جس میں اسکول کا شناختی کارڈ، پرنسپل سے تصدیق شدہ عمر کا سرٹیفکیٹ یا آدھار کارڈ شامل ہیں۔ ہر مقابلے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو تمغے اور اسناد ، جبکہ فاتح اسکول کو خصوصی ٹرافی سے نوازا جائے گا۔
یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر یوسف الزماں خان اور جمنازیم کلب کے صدر ڈاکٹر افتخار احمد انصاری نے اسکولوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس چیمپئن شپ میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ