وکست بھارت 2047 کے ہدف پر مودی حکومت کا غور و خوض، وزیر اعظم کی وزراء کو سخت ہدایات
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ مرکزی وزراء کونسل کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام مرکزی وزراءکو واضح ہدا
وکست بھارت 2047 کے ہدف پر مودی حکومت کا غور و خوض، وزیر اعظم نے وزراء کو سخت ہدایات دیں


نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ مرکزی وزراء کونسل کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام مرکزی وزراءکو واضح ہدایات دیں کہ حکومت کی ہر اسکیم اور پالیسی کے مرکز میں ملک کے عوام ہونے چاہئیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ سماج کے آخری فرد تک براہِ راست، شفاف اور آسان طریقے سے پہنچنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے یہ اہم اجلاس اپنے دو روزہ فلپائن دورے سے واپس آنے کے چند ہی گھنٹوں بعد منعقد کیا۔ وزیر اعظم نے 16 اور 17 نومبر کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقدہ 49ویں آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے وزراء سے کہا کہ اچھی حکمرانی کا حقیقی مقصد اسی وقت پورا ہوگا، جب سرکاری اسکیموں کا فائدہ عام شہریوں کو بغیر کسی پریشانی اور غیر ضروری رکاوٹ کے ملے گا۔ اس کے لیے تمام وزارتوں کو اپنے کام کرنے کے طریقہ کار کو مزید مو¿ثر بنانے اور اسکیموں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران ستمبر میں منعقدہ وزراء کونسل کے غور و فکر کے اجلاس میں طے کیے گئے اہداف اور عملی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے وزراء سے گزشتہ اجلاس کے بعد کیے گئے کاموں کی تفصیلی رپورٹ طلب کی اور زیرِ التوا کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔

ستمبر کے اجلاس میں طے شدہ اہداف کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں ستمبر میں منعقدہ غور و فکر کے اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں اور محکموں کو سونپی گئی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران تین اہم پیشکشوں کے ذریعے حکومت کی اہم ترجیحات اور مختلف اسکیموں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں غربت کے خاتمے اور بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خاتمے سے متعلق موضوعات بھی خاص طور پر شامل رہے۔

وزیر اعظم نے ان شعبوں میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے عملی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کا بنیادی مقصد سرکاری اسکیموں پر مو¿ثر عمل درآمد، انتظامی جوابدہی اور عام لوگوں تک ترقی کے فوائد کو یقینی بنانا تھا۔ اس اہم اجلاس میں ترقی یافتہ بھارت 2047 کے عزم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تیار کیے جا رہے روڈ میپ پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ہدف ہے کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر قائم کیا جائے۔ اسی مقصد کے تحت حکومت مختلف شعبوں میں طویل مدتی اور قلیل مدتی حکمت عملیوں پر کام کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ستمبر میں منعقدہ غور و فکر کے اجلاس کے بعد ویژن @2047 کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی عملی منصوبے تیار کرنے کے مقصد سے سکریٹریوں کے 10 شعبہ جاتی گروپ تشکیل دیے گئے تھے۔

ان گروپوں نے مختلف شعبوں کے ماہرین اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

اجلاس میں ان گروپوں کی جانب سے کیے گئے کاموں اور تیار کیے جا رہے روڈ میپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم اور مرکزی وزراء نے اس بات پر غور کیا کہ مقررہ اہداف کی سمت اب تک کتنی پیش رفت ہوئی ہے اور آنے والے وقت میں کن شعبوں میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande