نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ اور ہندوستانی سفیر سدھاکر دلیلا کی ملاقات، دورۂ ہندوستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
کاٹھمنڈو، 18 نومبر(ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ اور نیپال میں ہندوستان کے نومنتخب سفیر سدھاکر دلیلا کے درمیان بدھ کے روز ملاقات ہوئی۔ سنگھ دربار میں واقع وزیر اعظم اور وزرائ کونسل کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نی
نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ اور ہندوستانی سفیر سدھاکر دلیلا کی ملاقات، دورہ ہندوستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال


کاٹھمنڈو، 18 نومبر(ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ اور نیپال میں ہندوستان کے نومنتخب سفیر سدھاکر دلیلا کے درمیان بدھ کے روز ملاقات ہوئی۔ سنگھ دربار میں واقع وزیر اعظم اور وزرائ کونسل کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نیپال اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ وزیر اعظم بالیندر شاہ کے آئندہ دورۂ ہندوستان کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم بالیندر شاہ نے سدھاکر دلیلا کو نیپال میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیے جانے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے کامیاب دورِ سفارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے رسوا بھوٹے کوشی علاقے میں آنے والے سیلاب کے بعد ہندوستانی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی امداد پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شاہ نے اپنے آئندہ دورۂ ہندوستان کی تیاریوں کے بارے میں ہندوستانی سفیر سے معلومات حاصل کیں۔ اس پر سفیر سدھاکر دلیلا نے کہا کہ وزیر اعظم بالیندر شاہ کے دورۂ ہندوستان کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات تاریخی اور اہمیت کی حامل ہوگی۔

ہندوستانی سفیر نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہ کے دورۂ ہندوستان کا ایجنڈا طے کیا جاچکا ہے اور اس دورے کو زیادہ سے زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔ملاقات میں نیپال اور ہندوستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande