
علی گڑھ, 18 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کیمپس میں ریگنگ کی روک تھام سے متعلق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کے اپنے دیرینہ عزم کے تحت تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے انسدادِ ریگنگ اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری اسکواڈ کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ ڈپٹی پراکٹر پروفیسر حشمت علی خان ممبر سکریٹری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اسکواڈ کے دیگر اراکین میں شعبہ فائن آرٹس کی پروفیسر بدر جہاں، شعبہ کیمسٹری کی ڈاکٹر انامیکا گپتا، شعبہ سیاسیات کے پروفیسر نسیم احمد خان اور پراکٹر دفتر کے سکیورٹی افسر مسٹر عظیم اختر شامل ہیں۔
یونیورسٹی ایک صحت مند، محفوظ اور جامع تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ ہر طالب علم ریگنگ، دھمکی یا ہراسانی کے خوف کے بغیر اپنی علمی اور ذاتی نشوونما پر توجہ مرکوز کر سکے۔یہ اسکواڈ، نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے، انسدادِ ریگنگ کے اقدامات پر نظر رکھنے اور موصول ہونے والی شکایات پر فوری توجہ دینے میں معاون ہوگا۔
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ