
علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کی ریسرچ اسکالر انعم حسن نے نوئیڈا میں کوروزن پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس و نمائش ‘کارکون 2026’ میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ اے ایم پی پی انڈیا چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانفرنس میں کوروزن سائنس اورانجینئرنگ کے شعبوں سے وابستہ محققین، فیکلٹی ممبران اور صنعتی ماہرین نے شرکت کی۔
ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان تھا ‘‘ہائیڈروکلورک ایسڈ میں نرم فولاد کے لیے ماحولیات دوست کوروزن روکنے والے مادے کے طور پر ایسپارٹک ایسڈ سے ماخوذ کاربن ڈاٹس کی تیاری اور تجرباتی تجزیہ’ ۔ اس تحقیق میں کوروزن پر قابو پانے کے پائیدار طریقوں کے لیے کم لاگت اور ماحولیات دوست کاربن ڈاٹس پر مبنی مادّوں کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے پروفیسر ایم زیڈ اے رفیقی کی نگرانی اور پروفیسر محمد مبین کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ شعبہ کے چیئرمین پروفیسر رئیس احمد اور ان کے نگراں اساتذہ نے اس دستیابی پر انعم حسن کو مبارکباد پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ