اے ایم یو میں ذیابیطس پر ورکشاپ کا اہتمام
اے ایم یو میں ذیابیطس پر ورکشاپ کا اہتمام علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ علاج بالتدبیر نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ‘‘ذیابیطس کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات’’ موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی، جس میں
اجمل خان طبیہ کالج


اے ایم یو میں ذیابیطس پر ورکشاپ کا اہتمام

علی گڑھ، 18 نومبر (ہ س)۔ اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ علاج بالتدبیر نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ‘‘ذیابیطس کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات’’ موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی، جس میں اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج واسپتال کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر انجم پرویز مہمان اعزازی تھے۔

مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر آسیہ سلطانہ نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور اس کی ابتدائی تشخیص اوروسیع پیمانے پر اسکریننگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی ڈین پروفیسر سیدہ آمنہ ناز اور اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بی ڈی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

علمی نشستوں میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری کی چیئرپرسن پروفیسر عطیہ ذکاء الرب، شعبہ اِنڈوکرائینولوجی کے پروفیسر حامد اشرف اور ورکشاپ کی آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر آسیہ سلطانہ نے خطبات دئے۔ اس کے بعد ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔

ورکشاپ میں مختلف شعبوں اور کالجوں سمیت علاقائی تحقیقی ادارے، سی سی آر یوایم، نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 محققین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد سعد احمد خان نے کلمات تشکر ادا کیے جب کہ ڈاکٹر صفیہ عثمانی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande