بزنس کلاس ایئر ٹکٹ بکنگ کے نام پر اداکارہ سائبر دھوکہ دہی کی شکار بنیں
بزنس کلاس ایئر ٹکٹ بکنگ کے نام پر اداکارہ سائبر دھوکہ دہی کی شکار بنیںحیدرآباد، 18 نومبر(ہ س)۔ تیلگو اداکارہ گوگینینی انیتا سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوگئیں۔ سائبرمجرموں نے بزنس کلاس ایئر ٹکٹ بک کرنے کا جھانسہ دے کران کے بینک اکاؤنٹ سے 4لاکھ 14 ہزار1
بزنس کلاس ایئر ٹکٹ بکنگ کے نام پراداکارہ سائبر دھوکہ دہی کاشکار


بزنس کلاس ایئر ٹکٹ بکنگ کے نام پر اداکارہ سائبر دھوکہ دہی کی شکار بنیںحیدرآباد، 18 نومبر(ہ س)۔ تیلگو اداکارہ گوگینینی انیتا سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوگئیں۔ سائبرمجرموں نے بزنس کلاس ایئر ٹکٹ بک کرنے کا جھانسہ دے کران کے بینک اکاؤنٹ سے 4لاکھ 14 ہزار180 روپے نکال لیے۔ اطلاعات کے مطابق مادھاپور کے کاوری ہلزمیں رہنے والی اداکارہ انیتا اپنے بیٹے کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر واشنگٹن جانے کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے آن لائن ٹریول ایجنٹ کی تلاش کی تاکہ فلائٹ ٹکٹ بک کروائی جا سکے۔ اسی دوران راجیش نامی ایک شخص نے ان سے رابطہ کیا اور خود کو’’لوفلائی ٹورس اینڈ ٹراویلس‘‘ کا نمائندہ بتایا۔ اس نے بزنس کلاس ٹکٹ کی قیمت 4,14,180 روپے بتاتے ہوئے بکنگ کے لیے ان کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات طلب کیں۔

اداکارہ نے اس پراعتماد کرتے ہوئے اپنے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات فراہم کردیں اور ٹکٹ بکنگ کا عمل مکمل ہونے کے خیال سے موبائل فون پرموصول ہونے والااوٹی پی (او ٹی پی) بھی شیئر کردیا۔

تاہم ان کے بینک اکاؤنٹ سے ’’کلیئر ٹرپ‘‘ کے نام سے 4.14 لاکھ روپے منہا ہوگئے، لیکن انہیں ٹکٹ کی بکنگ یاکوئی تصدیقی پیغام موصول نہیں ہوا۔

بعد ازاں اداکارہ کو احساس ہوا کہ وہ سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande