
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم والے ایل پی جی ٹینکر ’ایم ٹی تارا گیس‘ پر 16 نومبر کو ہوئے حملے کے بعد اس میں سوار 24 ہندوستانیوں میں سے 21 کو بحفاظت ساحل پر نکال لیا گیا ہے، جبکہ دو زخمی ہندوستانی عملے کے ارکان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک ہندوستانی شہری اب بھی لاپتہ ہے۔
وزارت خارجہ نے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ عمان میں ہندوستانی سفارت خانہ وہاں کے حکام کے ساتھ تال میل قائم کرکے لاپتہ ہندوستانی شہری کی تلاش اور بچاو¿ مہم پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے بچاو¿ کی کوششوں میں بروقت مدد اور تعاون فراہم کرنے پر حکومت عمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزارت نے خطے میں جہازوں پر مسلسل ہو رہے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات شہری جہازوں کے عملے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ تجارتی جہازوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق بین الاقوامی آبی راستوں سے بلا رکاوٹ جہاز رانی اور تجارت جلد از جلد بحال کی جانی چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد