
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کواڈ رہنماؤں کے فوٹو سیشن کے دوران فرش پر پڑا ہندوستانی ترنگے کے نشان والا کارڈ اٹھا کر اپنی جیب میں رکھ لیا۔ ان کا یہ انداز ویڈیو میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
ویڈیو میں مودی کو جھک کر قالین پر رکھا ایک چھوٹا سفید کارڈ اٹھاتے اور جیب میں رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پر ہندوستانی ترنگا بنا ہوا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ رہنماؤں کے کھڑے ہونے کی جگہ بتانے کے لیے رکھا گیا تھا۔
مشترکہ تصویر میں مودی کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور جاپان کی وزیر اعظم تاکائیچی سانائے موجود تھے۔
ایک دوسری ویڈیو میں مودی ٹرمپ سے گفتگو کے دوران ’’شیل وی موو؟‘‘ کہتے سنائی دیے۔
کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اس گروپ کو قابل اعتماد شراکت داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کواڈ سمندری سلامتی، سپلائی چین، نئی ٹیکنالوجیز اور آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ منیلا اجلاس سے مستقبل کے تعاون کے لیے ٹھوس اہداف طے کرنے میں مدد ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد