خواتین کی مؤثر شمولیت سے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط ہوں گی: اوم برلا
۔بنگلورو میں دولت مشترکہ کی خواتین ارکان پارلیمان کی پہلی کانفرنس کا افتتاح، خواتین کی قیادت اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے پر زور بنگلورو، 17 نومبر (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ جب خواتین کو پنچایت سے پارلیمنٹ تک یکساں مواقع، محفوظ ماحو
KR-OM-BIRLA-WOMEN-PARLIAMENTARIANS-CONFERENCE-BENG


۔بنگلورو میں دولت مشترکہ کی خواتین ارکان پارلیمان کی پہلی کانفرنس کا افتتاح، خواتین کی قیادت اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے پر زور

بنگلورو، 17 نومبر (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ جب خواتین کو پنچایت سے پارلیمنٹ تک یکساں مواقع، محفوظ ماحول اور فیصلہ سازی کے عمل میں مو¿ثر شمولیت حاصل ہوگی، تبھی جمہوریت کی بنیادیں مزید مضبوط ہوں گی۔ خواتین کی قیادت کی صلاحیت، حساسیت اور جواب دہی سے ہندوستان کی جمہوریت زیادہ جامع، شفاف اور مستحکم بنے گی۔

اوم برلا نے منگل کو بنگلورو کے ودھان سودھا میں منعقدہ دولت مشترکہ کی خواتین ارکان پارلیمان کی پہلی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی خواتین ارکان پارلیمان کے ساتھ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آئے ہوئے اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندوں کے سامنے خواتین کی قیادت اور جمہوری اداروں میں ان کی مو¿ثر شمولیت کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھگوان بسویشور کے انوبھو منڈپ کی شاندار جمہوری روایت اور کتور کی رانی چنّما کی بے مثال بہادری کی گواہ کرناٹک کی سرزمین علم، اختراع اور ترقی پسند شعور کی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ ہندوستان کی جدوجہد آزادی، آئین سازی اور ملک کی تعمیرِ نو میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔ آج خواتین تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، کھیل، خلائی تحقیق، دفاع اور سیاست سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں اور قیادت کے ذریعے نئے معیار قائم کر رہی ہیں۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل ذرائع کا ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال پالیسی سازی، قانون سازی کے عمل، عوامی رابطے اور بہتر حکمرانی کو زیادہ مو¿ثر بنا سکتا ہے۔ ایسے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے اس دور میں خواتین کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا اور ان کے لیے محفوظ سائبر ماحول یقینی بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان پارلیمان محض عوامی نمائندے نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک ادارہ ہیں۔ تجربہ کار خواتین عوامی نمائندوں کی رہنمائی، مسلسل تبادلہ خیال اور صلاحیت سازی کے ذریعے نئی نسل کی قیادت کو مناسب سمت اور قوت فراہم کی جانی چاہیے۔

اوم برلا نے یقین ظاہر کیا کہ خواتین کی قیادت کی صلاحیت، حساسیت اور ذمہ داری سے ہندوستان کی جمہوریت زیادہ جامع، شفاف اور جواب دہ بنے گی۔ یہی قوت 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو حقیقت میں بدلنے کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande