
علی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کالج آف نرسنگ میں سیکشن آفیسر (ایڈمنسٹریشن) عرفان خاں کو کیرالہ کے دارالنجاۃ عربک کالج، کونانچری میں منعقدہ ‘ ‘قرآن اور تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس 2026’’ میں بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
دارالنجاۃ عربک کالج کے شعبہ علوم قرآن نے امریکہ کے مقاصد انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے یہ کانفرنس منعقد کی تھی۔ اس موقع پر عرفان خاں کے تحقیقی مقالے بعنوان ‘‘سائنسی جستجو کا فلسفہ: علم، حکمت اور روحانی تہذیب کے قرآنی تصور کی روشنی میں کلاس روم میں تدریس کا ازسرِنو تصور’’ کو بیسٹ پیپر ایوارڈ دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اپنی انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ عرفان خاں بین شعبہ جاتی تحقیق سے بھی وابستہ ہیں۔ ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں سنیما اور فلمی مطالعات، تعلیمی فلسفہ اور دینی مطالعات شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ