راجیو گاندھی سنٹر میں عالمی یومِ ذیابیطس کی مناسبت سے بیداری پروگرام منعقد
علی گڑھ, 16 نومبر (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے راجیو گاندھی سنٹر فار ڈائیبٹیز اینڈ اینڈوکرائنولوجی میں عالمی یومِ ذیابیطس منایا گیا، جس کا خاص محور ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کے لیے بیداری اور نگہداشت تھا۔ مہما
حامد اشرف


علی گڑھ, 16 نومبر (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے راجیو گاندھی سنٹر فار ڈائیبٹیز اینڈ اینڈوکرائنولوجی میں عالمی یومِ ذیابیطس منایا گیا، جس کا خاص محور ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کے لیے بیداری اور نگہداشت تھا۔

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رام ناتھ سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر، علی گڑھ؛ فیکلٹی آف میڈیسن کی قائم مقام ڈین پروفیسر سنگیتا سنگھل؛ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر انجم پرویز؛ کالج آف پیرا میڈیکل سائنسز کے پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی؛ اور پروفیسر حامد اشرف نے حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے ذیابیطس سے متعلق بیداری، مرض کی دیکھ بھال اور علاج، باقاعدہ نگرانی اور انسولین کی بلاتعطل فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس سے قبل پروگرام کے ذمہ دار نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ذیابیطس کی بروقت تشخیص، باقاعدہ نگرانی، وقت پر علاج اور مسلسل تعلیمی رہنمائی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر سے درخواست کی کہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر احمد عالم نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر ماہر معالج پروفسیر حامد اشرف بھی موجود رہے ۔۔۔

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande