ایس آئی آر پر سپریم کورٹ میں نئی عرضی، انڈیا بلاک الیکشن کمیشن سے 48 سوالات پوچھنا چاہتا ہے
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ ووٹرفہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تنازعہ کے درمیان لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور اپوزیشن کے انڈیا بلاک کے دیگر رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست کے ذریعے اپوزی
SC-Rahul-Gandhi-EC-SIR


نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ ووٹرفہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تنازعہ کے درمیان لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور اپوزیشن کے انڈیا بلاک کے دیگر رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست کے ذریعے اپوزیشن نے عدالت سے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو 48 تحریری سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیجنے کی اجازت مانگی ہے، تاکہ کمیشن کے کام کاج اور فیصلہ سازی کے طریقہ کار کی وضاحت ہو سکے۔

درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی انتخابی کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار، دونوں انتخابی کمشنروں ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے علاوہ کمیشن کے آئی ٹی ڈائریکٹر جنرل کو الگ الگ حلف ناموں کے ذریعے ان سوالات کے جواب دینے کی ہدایت دی جائے۔ درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ کمیشن نے پہلے داخل کیے گئے اپنے حلف نامے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کیے جانے سے متعلق اہم سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں دیے ہیں۔

سوال نامے میں بعض اہم امور پر معلومات طلب کی گئی ہیں۔ اس میں پوچھا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایس آئی آر شروع کرنے کا فیصلہ کس تاریخ کو، کس فائل نمبر کے تحت اور کس طریقے سے کیا گیا؟ آیا یہ فیصلہ کسی میٹنگ، فائل سرکولیشن یا الیکٹرانک ذرائع سے لیا گیا تھا؟ اس کے علاوہ 26 اکتوبر کو داخل کیے گئے جوابی حلف نامے کو تینوں کمشنروں نے کس طرح منظوری دی؟

سوال نامے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ 19 فروری 2025 سے 26 اکتوبر 2026 کے درمیان الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے ایس آئی آر سے متعلق فیصلوں پر کتنی مرتبہ تحریری اعتراضات یا اختلاف رائے درج کرائے۔ کیا 24 جون 2025 کے بعد کسی بیرونی وینڈر یا ٹھیکے دار کے ملازمین کو ووٹر فہرست کے ڈیٹابیس میں تبدیلی کرنے کی اجازت دی گئی تھی؟ کیا ’ای سی آئی نیٹ‘ کا آڈٹ ٹریل محفوظ ہے؟

اسی طرح یہ معلومات بھی طلب کی گئی ہیں کہ آن لائن فارم 6 میں نیا اعلانیہ شامل کرنے کی اجازت کس نے دی، اس کے نتیجے میں کتنی درخواستیں مسترد ہوئیں یا زیر التوا رہیں اور ملک بھر میں ریاست وار کتنے ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ایس آئی آر کے عمل کی قانونی حیثیت اور ووٹر لسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کو چیلنج کرنے والی انڈیا بلاک کی بنیادی عرضی پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande