
کاٹھمنڈو، 16 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کے مجوزہ دورہ ہند سے قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں نیپال میں ہندوستان کے نومنتخب سفیر سدھاکر دلیلا نے پیر کے روز نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال سے خیرسگالی ملاقات کی۔
سنگھ دربار میں واقع وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کھنال نے سفیر دلیلا کو نیپال میں ہندوستان کا سفیر مقرر ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے کامیاب اور خوشگوار دورِ کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران نیپال اور ہندوستان کے تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے موضوع پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیر اعظم بالیندر شاہ کے مجوزہ دورہ ہند کے پیش نظر اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے جاری سفارتی تیاریوں کی کڑی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی