غالب انعام برائے 2026کا اعلان
نئی دہلی،16نومبر(ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال اردو ادب اور ڈرامے کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے حضرات کی خدمت میں غالب انعام پیش کرتا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ اوراڈ کمیٹی کی میٹنگ 16/نومبر 2026 کو ایوان غالب میں جسٹس آفتاب عالم صاحب کی صدارت م
غالب انعام برائے 2026کا اعلان


نئی دہلی،16نومبر(ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال اردو ادب اور ڈرامے کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے حضرات کی خدمت میں غالب انعام پیش کرتا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ اوراڈ کمیٹی کی میٹنگ 16/نومبر 2026 کو ایوان غالب میں جسٹس آفتاب عالم صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اوارڈ کمیٹی کے صدر اور تمام ممبران نے کافی غور و خوض کے بعد فخر الدین علی احمد غالب انعام برائے اردو تنقید و تحقیق کے لیے پروفیسر نسیم احمد (بنارس)، غالب انعام برائے اردو نثر کے لیے پروفیسر احمد محفوظ (دہلی) اور ہم سب غالب انعام برائے اردو ڈرامہ کے جناب سلیم عارف کا انتخاب کیا۔ یہ انعام مبلغ 75000(پچھتر ہزار) روپئے، تمغہ، اور سند پر مشتمل ہوگا۔ واضح ہو کہ یہ انعام جشن غالب تقریبات کے افتتاحی اجلاس مورخہ 18/ دسمبر 2026 کو شام 5/بجے ، ایوان غالب نئی دہلی میں پیش کیے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande