
نئی دہلی،16نومبر(ہ س)۔گزشتہ روز غالب اکیڈمی،نئی دہلی میں ماہانہ شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر جی آر کنول نے کی۔ نشست میں دہلی اور بیرونی دہلی کے شعرا نے شرکت کی۔ڈاکٹر جی آر کنول نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ خیال کے بغیر شاعری نہیں ہوسکتی۔شاعری نے بیداری پیدا کی۔ شاعری فلسفے سے بہتر ہے۔ شاعری صدائے حق ہے۔ شاعری پیش گوئی بھی ہے۔ نشست میں پڑھے گئے منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔قلم ہر دم روانی مانگتا ہے کوئی تازہ کہانی مانگتا ہےڈاکٹر جی آر کنول
اس کا کیا رنج کہ بروقت ستم یاد کیا
ہم تو اس بات پہ نازاں ہے کہ ہم یاد آئے
ظہیر احمد برنی
یہ میری آہ اک فسانہ ہے
بات کہنے کو تو ذرا سی ہے
فرزانہ غزل
ابھی ستم کی کہاں انتہا ہوئی جاناں
ابھی تو سانس ہے باقی تیرے دیوانے میں
سرفراز احمد فراز
اس کی معصوم طبیعت سے شکایت کیسی
ایک طرفہ جو محبت ہے تو چاہت کیسی
شاہد انور
عجیب داغ ہے جنت سے دور کرنے کا
مگر ہے ہم سے ہی منسوب،کائنات کا رنگ
چشمہ فاروقی
شیخ صاحب کو مبارک ہو حرم کی وادی
میرا ساقی ہے جدھر میں تو ادھر جاؤں گا
فرمان ظہیر
سنتے ہیں آسماں سے اترتا ہے آدمی
کیا کیا نہ کر جہاں سے گزرتا ہے آدمی
پون کمار تومر
لٹ گئے بے کارمیں
ہم بھرے بازار میں
ناگیش چندر
درمیاں کوئی خار زار نہ تھا
پھر بھی نزدیک اپنے یار نہ تھا
مہدی رمن
مفلسی تجھ میں کوئی عیب نہیں لیکن
یہ کسی رشتے کو زندہ نہیں رہنے دیتی
وحید عازم
بھلائی کرنے والے کو جہاں میں
ہمیشہ کانٹوں کا بستر ملا ہے
نزاکت امروہوی
اس موقع پر ڈاکٹر سنتوش سمپرتی،ڈاکٹر شہلا احمد،سیما کوشک،پروین ویاس، سورج پال ادنیٰ،عارف دہلوی،ڈاکٹر صبیحہ ناہید،ڈاکٹر امرتا امرت،ڈاکٹر سلونی چاولہ،این،سی کھنڈیلوال،سشرت پنت ذرہ،راج ویر سنگھ،ارون شرما صاحب آبادی،راجیو یادو،راج کمار کوشل،رام لوچن کمار،نریندر شرما خاموش،منصور ذکی نے اپنے اشعار پیش کئے۔ نشست میں ڈاکٹر ابو ظہیر ربانی،استاد عبدالرحمن،کمال الدین،شری کانت کوہلی،مینا،گولڈی غضب و دیگرحضرات موجود تھے۔آخر میں غالب اکیڈمی کے سکریٹری نے شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan