اے ایم یو میں سی ایف ایس ٹی کی ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا تقرر
علی گڑھ, 16 نومبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار فوڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (سی ایف ایس ٹی) کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ صدف احمد کو سنٹر کا ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کوآرڈینیٹر کی معاونت کریں گی اور سنٹر کے تدریسی و انتظامی امور ک
صدف


علی گڑھ, 16 نومبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار فوڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (سی ایف ایس ٹی) کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ صدف احمد کو سنٹر کا ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کوآرڈینیٹر کی معاونت کریں گی اور سنٹر کے تدریسی و انتظامی امور کو تسلسل اور مؤثر انداز میں انجام دہی کو یقینی بنائیں گی۔

محترمہ احمد فوڈ ٹکنالوجی کے شعبے میں تدریس و تحقیق سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے فوڈ انجینئرنگ میں ایم ٹیک اور کیمیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس وقت فوڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالات معروف قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں تحقیقی مقالات پیش کیے ہیں اور فوڈ اینالیسز پر ایک کتاب بھی تصنیف کی ہے۔

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande