
رڑکی، 15 نومبر (ہ س)۔
اتراکھنڈ کے ہری دوار ضلع میں پولیس نے گﺅ کشی کے تین معاملات میں ملزم سونو عرف گاگا کو ضلع بدر کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مادھوپور کے رہنے والے سونو عرف گاگا ولد رضوان کے خلاف گﺅ ونش تحفظ قانون کے تحت گﺅ کشی کے تین مقدمات درج ہیں۔ مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے سبب اس کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔ پولیس نے اتوار کو عدالت کے حکم پر ڈھول بجا کر ملزم کو ضلع کی حدود سے باہر نکال دیا اور اسے اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کی جانب روانہ کر دیا۔ اسے ایک ماہ تک ہری دوار ضلع میں داخل نہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران گنگ نہر کوتوالی کے ایس ایس آئی دھرمیندر راٹھی، اے ایس آئی منیش کوی اور کانسٹیبل راہل کھنہ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ