مشرقِ وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ
ریاض، 15 نومبر (ہ س)۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانہ نے مشرقِ وسطیٰ میں مقیم امریکی شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ سفارت خانے نے خطے میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے خط
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ


ریاض، 15 نومبر (ہ س)۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانہ نے مشرقِ وسطیٰ میں مقیم امریکی شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ سفارت خانے نے خطے میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے اور امریکی سرکاری حکام کو نشانہ بنانے کی ایران کی کوششوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

سفارت خانے نے خبردار کیا کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں میں پہلے ہی عام شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ اس نے کہا کہ موجودہ کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کے اثرات متعلقہ علاقے سے کہیں آگے تک پھیل سکتے ہیں۔

امریکی مشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور ہر وقت محتاط رہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande