
کولکاتا، 15 نومبر (ہ س)۔
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں شانتی نکیتن تھانہ علاقے کے تحت لائک بازار میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزم رتن شیخ کو پولیس نے انکاو¿نٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق بیربھوم کے نانور علاقے کے سانوتا گاؤں کا رہنے والا ملزم رتن شیخ علاقے کا بدنام زمانہ مجرم تھا۔ اس کے خلاف غیر قانونی آتشیں اسلحہ رکھنے اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت کئی سنگین مجرمانہ مقدمات درج تھے۔ چند ماہ قبل اسے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم جمعہ کو اسے ضمانت مل گئی تھی۔
اس کے بعد جمعہ کی شام جب پولیس کی ایک ٹیم اسے ایک دوسرے معاملے میں گرفتار کرنے کے لیے شانتی نکیتن کے لائک بازار پہنچی تو خود کو گھرا ہوا دیکھ کر اس نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں پولیس کانسٹیبل وشو جیت داس کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ زخمی کانسٹیبل کو پہلے بولپور سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں بردوان میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ اتوار کو بہتر علاج کے لیے انہیں کولکاتا کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ