جھارکھنڈ کے قیام کے 26 سال بعد بھی ریاست کی تشکیل کا بنیادی خواب ادھورا: دیویندر ناتھ مہتو
رانچی، 15 نومبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ (جے ایل کے ایم) کے مرکزی سینئر نائب صدر دیویندر ناتھ مہتو نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے قیام کے 26 سال بعد بھی ریاست کی تشکیل کا بنیادی خواب ادھورا ہے۔ اب آئندہ 25 برسوں کی ترقی کے لیے واضح
جھارکھنڈ کے قیام کے 26 سال بعد بھی ریاست کی تشکیل کا بنیادی خواب ادھورا: دیویندر ناتھ مہتو


رانچی، 15 نومبر (ہ س)۔

جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ (جے ایل کے ایم) کے مرکزی سینئر نائب صدر دیویندر ناتھ مہتو نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے قیام کے 26 سال بعد بھی ریاست کی تشکیل کا بنیادی خواب ادھورا ہے۔ اب آئندہ 25 برسوں کی ترقی کے لیے واضح خاکہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

دیویندر ناتھ مہتو نے اتوار کو بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش اور جھارکھنڈ یومِ تاسیس کے موقع پر کوکر میں واقع برسا سمادھی استھل پر پھولوں کا ہار چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کا قیام محض اقتدار اور انتظامی نظام کے لیے نہیں ہوا تھا، بلکہ اس کا مقصد جل، جنگل اور زمین کا تحفظ، قبائلی اور مقامی آبادی کی شناخت و تشخص کی حفاظت، نوجوانوں کو روزگار، کسانوں کی خوشحالی، مزدوروں کے احترام اور بے گھر کیے گئے لوگوں کو انصاف دلانا تھا۔ لیکن 26 سال گزرنے کے باوجود مقامی باشندوں اور ملازمتوں سے متعلق پالیسی کا معاملہ حل طلب ہے۔ نوجوان پرچہ لیک ہونے اور تقرریوں میں تاخیر سے پریشان ہیں، جبکہ کسان آبپاشی، بجلی اور بازار سے متعلق مسائل سے دوچار ہیں۔

حکومت کی جانب سے یومِ تاسیس کی تقریبات منعقد نہ کیے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ کسی حکومت یا سیاسی جماعت کا نہیں، بلکہ شہیدوں، تحریک کاروں اور عوام کی جدوجہد کا جشن ہے۔ انہوں نے صحت، تعلیم، روزگار، زراعت اور صنعت کو مرکز میں رکھتے ہوئے آئندہ 25 برسوں کے لیے ترقیاتی خاکہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کئی افراد موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande