قبائلی سماج کا احترام اور خوشحالی ہماری حکومت کا عزم: وزیر اعلیٰ سائے
رائے گڑھ، 15 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے کہا ہے کہ قبائلی سماج کا احترام، اس کی شاندار ثقافت اور روایات کا تحفظ اور ہر قبائلی خاندان تک ترقی کے ثمرات پہنچانا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں چھتیس
قبائلی سماج کا احترام اور خوشحالی ہماری حکومت کا عزم: وزیر اعلیٰ سائے


رائے گڑھ، 15 نومبر (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے کہا ہے کہ قبائلی سماج کا احترام، اس کی شاندار ثقافت اور روایات کا تحفظ اور ہر قبائلی خاندان تک ترقی کے ثمرات پہنچانا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں چھتیس گڑھ حکومت قبائلی سماج کی ہمہ جہت ترقی، معاشی خودمختاری اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ بھگوان برسا منڈا سمیت ہمارے عظیم قبائلی رہنماو¿ں نے جس خوددار، مضبوط اور خوشحال سماج کا خواب دیکھا تھا، اسے حقیقت میں بدلنا ہی ان کے تئیں ہمارا سچا خراج عقیدت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سائے آج رائے گڑھ ضلع کے دھرمی جے گڑھ میں واقع تاریخی دشہرہ میدان میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کی قبائلی گورو دیوس تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں قبائلی سماج کے افراد کی شرکت کے باعث جوش و خروش کا ماحول رہا۔

وزیر اعلیٰ سائے نے بھگوان برسا منڈا، بھارت ماتا اور چھتیس گڑھ مہتاری کی تصاویر پر پھولوں کے ہار چڑھانے اور چراغ روشن کرکے تقریب کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قبائلی سماج کا روایتی لباس پہن کر اور تیر کمان و روایتی سازوں کے ساتھ قبائلی برادری کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سائے سمیت اسٹیج پر موجود مہمانوں اور شرکا نے وزیر اعظم نریندر مودی کا قبائلی گورو دیوس کے موقع پر دیا گیا ورچوئل خطاب بھی سنا۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تین کروڑ عوام کی جانب سے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں قبائلی سماج کے احترام، بااختیار بنانے اور ترقی کو نئی سمت ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande