چین اور امریکا کے درمیان 30، 30 ارب ڈالر کے باہمی ٹیرف میں کمی پر بات چیت
بیجنگ،14نومبر(ہ س)۔ چین اور امریکا نے تجارتی تعلقات میں بہتری اور محصولات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے 30، 30 ارب ڈالر کے باہمی ٹیرف میں کمی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کونسل کا پہلا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہو
چینی صدرکا ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار


بیجنگ،14نومبر(ہ س)۔

چین اور امریکا نے تجارتی تعلقات میں بہتری اور محصولات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے 30، 30 ارب ڈالر کے باہمی ٹیرف میں کمی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کونسل کا پہلا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق، چین اور امریکا کے درمیان دو طرفہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی نظام کے تحت تجارتی کونسل کا افتتاحی اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ اس دوران دونوں فریقوں نے گزشتہ تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے امور پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف تجارتی معاملات پر تعمیری گفتگو کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کی جانب سے 30، 30 ارب ڈالر کے باہمی ٹیرف میں کمی کے انتظامات، زرعی تجارت اور دیگر اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک تجارتی کونسل کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تجارتی خدشات دور کرنے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور حل طلب مسائل کو کم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔بیان کے مطابق، اس مشاورتی نظام کا مقصد چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی معاملات پر رابطے کو مضبوط بنانا اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande