اروند شرما نے امت شاہ سے کی ملاقات، ہریانہ میں کوآپریٹیو شعبے پر تبادلہ خیال
چنڈی گڑھ، 14 نومبر (ہ س)۔ ہریانہ کے وزیر برائے امدادِ باہمی، جیل، سیاحت، ورثہ اور انتخابات ڈاکٹر اروند شرما نے ہفتہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس دوران قومی کوآپریٹیو پالیسی 2025 کے مو¿ثر
اروند شرما نے امت شاہ سے کی ملاقات، ہریانہ میں کوآپریٹیو شعبے پر تبادلہ خیال


چنڈی گڑھ، 14 نومبر (ہ س)۔

ہریانہ کے وزیر برائے امدادِ باہمی، جیل، سیاحت، ورثہ اور انتخابات ڈاکٹر اروند شرما نے ہفتہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس دوران قومی کوآپریٹیو پالیسی 2025 کے مو¿ثر نفاذ، ہریانہ میں امدادِ باہمی کی تحریک کو نئی رفتار دینے، کوآپریٹیو اداروں کو جدید بنانے اور کسانوں و دیہی علاقوں کے لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے سمیت کئی اہم موضوعات پر تفصیلی اور مثبت تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر اروند شرما نے مرکزی وزیر کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔

اجلاس میں ہریانہ کی تین کوآپریٹیو شوگر ملوں کو حال ہی میں قومی سطح پر ملنے والے باوقار اعزازات کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے اس کامیابی پر ہریانہ کے محکمہ امدادِ باہمی کی ستائش کرتے ہوئے اسے ریاست کے کوآپریٹیو شعبے کی نمایاں کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کوآپریٹیو اداروں کی کارکردگی، انتظامی صلاحیت اور مجموعی نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر کوآپریٹیو شوگر ملوں کے کام کاج کو مزید جدید اور منافع بخش بنانے، نئی ٹیکنالوجی اپنانے، گنا پیدا کرنے والے کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور شوگر ملوں کی مالی حالت مضبوط بنانے جیسے موضوعات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کو کمپیوٹرائزڈ بنانے، کوآپریٹیو بینکوں کی خدمات کو جدید بنانے، ڈیری شعبے کو وسعت دینے اور کوآپریٹیو اداروں کے ذریعے کسانوں کو قرض، زرعی خدمات اور دیگر سہولیات بہتر انداز میں فراہم کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس کے ساتھ ہی کوآپریٹیو اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر اروند شرما نے مرکزی وزیر کے ساتھ اپنی ملاقات کو خوشگوار، حوصلہ افزا اور انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کی رہنمائی سے ہریانہ میں امدادِ باہمی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کو نئی سمت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande