کینسر کی 137 دواؤں کی قیمتوں پر حکومت سخت، زائد رقم وصول کرنے پر ہوگی کارروائی
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ کینسر کے مریضوں کو راحت پہنچانے کے لیے حکومت نے 137 کینسر کی دواؤں کی قیمتوں پر نگرانی سخت کر دی ہے۔ قومی ادویات قیمتوں کے تعین کی اتھارٹی (این پی پی اے) نے تمام ریاستوں کے ڈرگ کنٹرولروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دوا ساز کمپنیو
کینسر کی 137 دواؤں کی قیمتوں پر حکومت سخت، زائد رقم وصول کرنے پر ہوگی کارروائی


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ کینسر کے مریضوں کو راحت پہنچانے کے لیے حکومت نے 137 کینسر کی دواؤں کی قیمتوں پر نگرانی سخت کر دی ہے۔ قومی ادویات قیمتوں کے تعین کی اتھارٹی (این پی پی اے) نے تمام ریاستوں کے ڈرگ کنٹرولروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دوا ساز کمپنیوں، میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں میں نئی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ان دواؤں کی نئی قیمتیں 9 نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔ اب دوا ساز کمپنیوں، دکانداروں اور اسپتالوں کو مقررہ قیمت پر ہی دوائیں فروخت کرنا ہوں گی۔ اس کے ساتھ اپنی دکانوں اور ویب سائٹس پر بھی نئی قیمتوں کی فہرست آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی دکاندار یا کمپنی مقررہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کرتی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کینسر کے مریضوں کو مناسب اور کم قیمت پر دوائیں فراہم کرنا ہے۔

دواؤں کی زیادہ قیمت وصول کیے جانے، قلت یا عدم دستیابی سے متعلق شکایات مریض ’فارما صحیح دام‘ ایپ یا پورٹل کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 1800-111-255 ہیلپ لائن نمبر اور متعلقہ ویب سائٹ پر بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔اتھارٹی نے تمام ریاستوں کے ڈرگ کنٹرولروں کو 16 نومبر 2026 تک کی گئی کارروائی کی رپورٹ بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande