میئر نے روہنی میں فکسڈ کمپیکٹر ٹرانسفر اسٹیشن کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س):۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے جمعہ کو روہنی علاقے کے وارڈ نمبر 51 میں فکسڈ کمپیکٹر ٹرانسفر اسٹیشن (ایف سی ٹی ایس) کا افتتاح کیا۔ اس سہولت کے آغاز سے علاقے میں کچرے کو منظم طریقے سے جمع کرنے، اسے دباکر کم حجم میں تبدیل کرنے
میئر نے روہنی میں فکسڈ کمپیکٹر ٹرانسفر اسٹیشن کا افتتاح کیا


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س):۔

دہلی کے میئر پرویش واہی نے جمعہ کو روہنی علاقے کے وارڈ نمبر 51 میں فکسڈ کمپیکٹر ٹرانسفر اسٹیشن (ایف سی ٹی ایس) کا افتتاح کیا۔ اس سہولت کے آغاز سے علاقے میں کچرے کو منظم طریقے سے جمع کرنے، اسے دباکر کم حجم میں تبدیل کرنے اور منتقل کرنے کے نظام کو مزید مضبوطی ملے گی۔ اس کے علاوہ کچرا انتظام کا کام زیادہ منظم اور مو¿ثر انداز میں انجام دیا جاسکے گا۔

فکسڈ کمپیکٹر ٹرانسفر اسٹیشن کے ذریعے علاقے سے جمع کیے جانے والے کچرے کو سائنسی اور منظم طریقے سے دباکر اس کی منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے کچرے کی نقل و حمل کا عمل مزید بہتر ہوگا اور آس پاس کے علاقوں میں صفائی برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ پہل علاقے کے صفائی نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر میئر پرویش واہی نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) دارالحکومت کے صفائی نظام کو مضبوط بنانے اور کچرا انتظام کی بنیادی سہولتوں کو جدید اور مو¿ثر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ کارپوریشن کا مقصد دہلی کو صاف ستھرا، خوب صورت اور صحت مند شہر بنانا ہے۔

میئر نے مقامی شہریوں سے صفائی مہم میں سرگرم حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو صاف رکھنے کے لیے ہر پیر کو مقامی باشندے اجتماعی طور پر اپنے آس پاس کے علاقوں میں صفائی مہم چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی صرف میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ جب مقامی لوگ خود آگے بڑھ کر صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، تبھی صفائی کی کوششوں کو مستقل کامیابی حاصل ہوسکے گی۔

اس موقع پر شمال مغربی علاقے کے ڈپٹی کمشنر انشول سروہی، علاقائی کونسلر اور تعمیراتی کمیٹی کے نائب صدر دھرم ویر شرما سمیت علاقے کی کئی معزز شخصیات اور مقامی شہری موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande