(اپ ڈیٹ) کازی رنگا سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی، ٹریولر کے ڈرائیور اور کلینر بھی جاں بحق
شدید زخمی سات افراد کو بہتر علاج کے لیے جورہاٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، ٹرک ڈرائیور حراست میں کازی رنگا (آسام)، 13 نومبر (ہ س):۔ آسام کے کازیرنگا کے رنگاجان علاقے میں ٹرک اور ٹریولر کے درمیان آمنے سامنے کی شدید ٹکر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد
(اپ ڈیٹ) کازی رنگا سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی، ٹریولر کے ڈرائیور اور کلینر بھی جاں بحق


شدید زخمی سات افراد کو بہتر علاج کے لیے جورہاٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، ٹرک ڈرائیور حراست میں

کازی رنگا (آسام)، 13 نومبر (ہ س):۔

آسام کے کازیرنگا کے رنگاجان علاقے میں ٹرک اور ٹریولر کے درمیان آمنے سامنے کی شدید ٹکر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ کوہرا اسپتال کے میڈیکل افسر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی سات افراد کو بہتر علاج کے لیے جورہاٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جے ایم سی ایچ) منتقل کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹریولر کے ڈرائیور ماجد اور کلینر سبھاش کی بھی اس حادثے میں موت ہوگئی ہے۔ دونوں نگاو¿ں ضلع کے کیچوالی علاقے کے رہنے والے تھے۔ ٹریولر میں مجموعی طور پر 35 افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے ہاتھ میں بھی چوٹ آئی ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی لاشیں بوکا کھات اسپتال میں رکھی گئی ہیں، جبکہ باقی لاشیں کوہرا اسپتال میں محفوظ رکھی گئی ہیں۔

حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں غم و اندوہ کی فضا ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی آسام حکومت کے وزیر اتل بورا اور پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بورا نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande