نیپال میں ہندوستان کے نو تعینات سفیر سدھاکر دلیلا کی دو وزراء سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
کاٹھمنڈو، 13 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے لیے نو تعینات ہندوستانی سفیر سدھاکر دلیلا نے جمعہ کو نیپال حکومت کے دو وفاقی وزراءسے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سنگھ دربار پہنچ کر سفیر دلیلا نے ثق
نیپال سفیر


کاٹھمنڈو، 13 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے لیے نو تعینات ہندوستانی سفیر سدھاکر دلیلا نے جمعہ کو نیپال حکومت کے دو وفاقی وزراءسے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سنگھ دربار پہنچ کر سفیر دلیلا نے ثقافت، سیاحت اور شہری ہوابازی کے وزیر کھڑک پرساد پوڈیل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے وزیر سنیل لمسال سے الگ الگ ملاقات کی۔ ہندوستانی سفارت خانے نے ان ملاقاتوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، بھارت اور نیپال کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پ±رعزم ہے۔

سفارت خانے کے مطابق، سیاحت کے وزیر کھڑک پرساد پوڈیل کے ساتھ ملاقات میں رابطہ کاری، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی روابط اور سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق امور پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔

اسی طرح، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے وزیر سنیل لمسال کے ساتھ ملاقات میں بنیادی ڈھانچے اور رابطہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوطکرنے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

سفارت خانے نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے کثیر جہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande