
حیدرآباد، 13 نومبر (ہ س)۔تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی و سول سپلائیز این اُتم کمار ریڈی 15 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ ریاست میں ال نینو اثرات اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے مرکز سے مالی امداد طلب کریں گے۔ریاستی قیادت وزیراعظم کوکم بارش، خشک سالی کی صورتحال اور اس کے زراعت،کسانوں اور دیہی روزگار پر پڑنے والے اثرات سے واقف کروائے گی۔چیف منسٹر اور وزیر مرکز سے مناسب مالی تعاون اور مشترکہ اقدامات کی اپیل کریں گے تاکہ خشک سالی سے نمٹنے کے اقدامات کو مضبوط بنایا جاسکے اور متاثرہ کسانوں کو راحت فراہم کی جاسکے۔
ریاستی حکومت کا مقصد خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد یقینی بنانا اور ناموافق موسمی حالات کے اثرات سے زرعی سرگرمیوں اور دیہی آبادی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق