دہلی میں غیر قانونی کاسمیٹک یونٹوں پر چھاپہ، بڑی مقدار میں سامان اور مشینیں ضبط
نئی دہلی، 13 نومبر(ہ س)۔ دہلی میں نقلی اور غیر قانونی کاسمیٹک مصنوعات کی تیاری کے خلاف دہلی حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ محکمہ¿ ڈرگ کنٹرول کی دو ٹیموں نے بیرونی دہلی کے پوتھ خورد علاقے میں بغیر لائسنس چلائی جا رہی دو کاسمیٹک مینوفیکچرنگ یونٹوں پر
دہلی میں غیر قانونی کاسمیٹک یونٹوں پر چھاپہ، بڑی مقدار میں سامان اور مشینیں ضبط


نئی دہلی، 13 نومبر(ہ س)۔ دہلی میں نقلی اور غیر قانونی کاسمیٹک مصنوعات کی تیاری کے خلاف دہلی حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ محکمہ¿ ڈرگ کنٹرول کی دو ٹیموں نے بیرونی دہلی کے پوتھ خورد علاقے میں بغیر لائسنس چلائی جا رہی دو کاسمیٹک مینوفیکچرنگ یونٹوں پر چھاپہ مارا۔ اس دوران بڑی مقدار میں کاسمیٹک مصنوعات کا ذخیرہ، مشینری، خام مال اور پیکیجنگ کا سامان ضبط کیا گیا۔

صحت کے وزیر ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے دوران دونوں یونٹوں کی تفصیلی جانچ کی گئی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہاں بغیر قانونی مینوفیکچرنگ لائسنس کے اسکن کیئر اور پرسنل کیئر سے متعلق کاسمیٹک مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ان کی پیکیجنگ بھی کی جا رہی تھی۔ یہ سرگرمیاں ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور کاسمیٹکس رولز 2020 کی خلاف ورزی ہیں۔

چھاپے کے دوران ڈرگ انسپکٹروں نے مصنوعات کے قانونی نمونے جمع کیے، جنہیں جانچ اور تجزیے کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تیار شدہ مصنوعات کے ذخیرے کے ساتھ مشینری، آلات، خام مال، نیم تیار شدہ مصنوعات اور پیکیجنگ کا سامان بھی ضابطوں کے مطابق ضبط کیا گیا۔

اس کارروائی پر صحت کے وزیر ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ دہلی حکومت عوامی صحت اور صارفین کے تحفظ کے معاملے میں کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بغیر قانونی لائسنس کے کاسمیٹک مصنوعات تیار کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسی غیر مجاز سرگرمیاں صارفین کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

وزیر نے واضح کیا کہ غیر قانونی کاسمیٹک مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ? ڈرگ کنٹرول کو نفاذِ قانون کی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ راجدھانی کے شہریوں کو غیر محفوظ اور غیر مجاز مصنوعات سے بچایا جا سکے۔

محکمہ کے مطابق چھاپے کے دوران جمع کیے گئے قانونی نمونے جانچ کے لیے دہلی کے سرکاری تجزیہ کار کے پاس بھیجے جا رہے ہیں۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی دفعات کے تحت ضروری کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande