فضائیہ کے افسر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ضروری منظوری حاصل کرنے کی ہدایت
پاکستانی خفیہ ایجنٹوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، اگلی سماعت 5 دسمبر کو نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س):۔ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت نے دہلی پولیس کو وِنگ کمانڈر منورتھ سنگھ سبھروال کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے مجاز اتھارٹی سے ضروری منظوری حاص
فضائیہ کے افسر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ضروری منظوری حاصل کرنے کی ہدایت


پاکستانی خفیہ ایجنٹوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، اگلی سماعت 5 دسمبر کو

نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س):۔

دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت نے دہلی پولیس کو وِنگ کمانڈر منورتھ سنگھ سبھروال کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے مجاز اتھارٹی سے ضروری منظوری حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کو منظوری حاصل کرنے کے عمل میں تیزی لانے کا بھی حکم دیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 5 دسمبر کو ہوگی۔

سبھروال کو بھارتی فضائیہ سے متعلق حساس معلومات پاکستانی خفیہ ایجنٹوں کے ساتھ شیئر کرنے کے الزام میں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دہلی پولیس کی جانب سے داخل کردہ چارج شیٹ کے مطابق، 12 جنوری سے یکم اپریل کے درمیان وہ ایک ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے پاکستانی ایجنٹ کے رابطے میں تھا۔ سبھروال پر الزام ہے کہ اس نے لیہہ میں لڑاکا طیاروں کی تعیناتی، سورت گڑھ کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں فوجی مشقوں اور ایک خفیہ ڈرون یونٹ سے متعلق حساس معلومات شیئر کی تھیں۔

پولیس کا یہ بھی الزام ہے کہ ایجنٹ کے کہنے پر اس نے اپنے پانچ ماتحت افسران کے موبائل فون میں میل ویئر یا اسپائی ویئر انسٹال کردیا تھا، جس سے حساس ڈیٹا اور سرکاری گفتگو کے افشا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

چارج شیٹ کے مطابق، سبھروال نے ایک مشتبہ پاکستانی ایجنٹ کی جانب سے برہنہ تصویر موصول ہونے کے بعد ’خفیہ جنگی منصوبے‘ (سیکریٹ وار پلان) کا ایک صفحہ اپ لوڈ کیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر برہنہ تصویر کے بدلے وہ جنگی منصوبے کا ایک نیا صفحہ فراہم کرے گا۔

چارج شیٹ میں سبھروال اور مشتبہ پاکستانی ایجنٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مکمل تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔

چارج شیٹ کے مطابق، واٹس ایپ پی ایم پی ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افسر اور مشتبہ پاکستانی ایجنٹ کے درمیان مجموعی طور پر 3,008 ٹیکسٹ پیغامات، 65 تصاویر، 65 ری ایکشنز، 42 وائس کالز، 4 ویڈیو کالز اور 6 یو آر ایل کا تبادلہ ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande