سونیا گاندھی کی کتاب میں تلنگانہ کا ذکر غائب، سیاسی حلقوں میں بحث
حیدرآباد ،12 نومبر(ہ س)۔ کانگریس کی سینئررہنما سونیا گاندھی کی زندگی اورسیاسی سفرپرمبنی ایک سوانحی کتاب میں تلنگانہ تحریک اورریاست کی تشکیل کا کوئی ذکرنہ ہونے پرسیاسی حلقوں میں بحث چھڑگئی ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ کتاب میں سابق متحدہ آندھرا پردیش
سونیا گاندھی کی سوانحی کتاب میں تلنگانہ کا ذکر غائب، سیاسی حلقوں میں بحث


حیدرآباد ،12 نومبر(ہ س)۔

کانگریس کی سینئررہنما سونیا گاندھی کی زندگی اورسیاسی سفرپرمبنی ایک سوانحی کتاب میں تلنگانہ تحریک اورریاست کی تشکیل کا کوئی ذکرنہ ہونے پرسیاسی حلقوں میں بحث چھڑگئی ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ کتاب میں سابق متحدہ آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی(وائی ایس آر)اورتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ(کے سی آر)کا ذکرتوکیا گیا ہے،لیکن تلنگانہ ریاست کا نام کہیں نظرنہیں آتا۔اس عدم ذکر نے خاص طورپرتلنگانہ میں کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں،جہاں کانگریس کے مقامی قائدین اکثریہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ سونیا گاندھی نے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں اہم کردارادا کیا تھا۔ مقامی سیاسی قائدین کی جانب سے سونیا گاندھی کو تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لانے کا سہرا دیا جاتا رہا ہے، تاہم کتاب میں تلنگانہ تحریک اورریاست کی تشکیل کاذکرنہ ہونااب بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اس معاملے نے ایک بار پھر تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں مختلف سیاسی جماعتوں اورقائدین کے کرداراور اس جدوجہد کی تاریخی اہمیت سے متعلق سوالات کواجاگرکردیا ہے۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande