
نگروٹہ میں گاڑی نے اسکوٹی سوار کو کچل ڈالا
جموں، 12 نومبر (ہ س)۔ جموں کے نگروٹہ علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک سڑک حادثے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکوٹی پر سوار نوجوان کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت نہال، عمر 17 سال، ساکن نگروٹہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کی ادئیگی کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / محمد اصغر