طلبہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں، علم کے ذریعے مواقع پیدا کریں: صدر جمہوریہ
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو کہا کہ طلبہ کا مقصد اپنے علم کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ہونا چاہیے۔ اس سے ملک کی جامع ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ بلند اہداف مقرر کریں اور مح
طلبہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں، علم کے ذریعے مواقع پیدا کریں: صدر جمہوریہ


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو کہا کہ طلبہ کا مقصد اپنے علم کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ہونا چاہیے۔ اس سے ملک کی جامع ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ بلند اہداف مقرر کریں اور محنت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے ہونہار طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”تعلیم صرف روزی روٹی کمانے کا ذریعہ نہیں ہونی چاہیے بلکہ طلبہ کا مقصد اپنے علم کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ہونا چاہیے۔ جب ہمارے نوجوان روزگار فراہم کرنے والے بنیں گے تو ملک کی جامع ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔ طلبہ کو عصری واقعات اور ملک و دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے باخبر رہنا چاہیے۔ اس سے انہیں منطقی سوچ اور تجزیاتی صلاحیتیں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ طلبہ جب بھی اپنے گاو¿ں جائیں تو اپنے خاندان کے افراد، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ عصری واقعات اور حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کی معلومات شیئر کریں۔ ان کی اس کوشش سے خاندان اور سماج کو فائدہ پہنچے گا اور ان کی تعلیم بھی بامقصد ثابت ہوگی۔“

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا ملک 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کے ہر علاقے اور سماج کے ہر طبقے کی ترقی ضروری ہے۔ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول نہ صرف قبائلی طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ طلبہ کو صرف مناسب مواقع، سازگار ماحول اور صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande