
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی 23ویں آسیان-بھارت سربراہ اجلاس اور آسیان کی قیادت میں ہونے والے 21ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر منیلا (فلپائن) جائیں گے۔
وزارت خارجہ کے سکریٹری (مشرق) رودریندر ٹنڈن نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ 16 سے 18 نومبر تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے آسیان کے تمام 11 رکن ممالک کے ساتھ خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں۔ آسیان بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کا بنیادی مرکز ہے۔
دورے کے پہلے دن وزیراعظم مودی منیلا میں صدر مارکوس کی جانب سے معزز مہمان رہنماؤں کے اعزاز میں دی جانے والی عشائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اگلے روز وہ آسیان-بھارت سربراہی اجلاس اور مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ اس دوران وزیراعظم دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کر سکتے ہیں۔
اس سال مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کی صدارت فلپائن کے پاس ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد