دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار نے تین افراد کو کچل دیا
جے پور، 12 نومبر (ہ س)۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر بدھ کی دیر رات ایک تیز رفتار کار نے پنکچر گاڑی کے قریب کھڑے تین افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں دہلی کی 26 سالہ ایونٹ منیجر منیشا گپتا، اجمیر کے رہنے والے کیب ڈرائیور آزاد اور الور کے شیتل گاؤں کے رہ
دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار نے تین افراد کو کچل دیا


جے پور، 12 نومبر (ہ س)۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر بدھ کی دیر رات ایک تیز رفتار کار نے پنکچر گاڑی کے قریب کھڑے تین افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں دہلی کی 26 سالہ ایونٹ منیجر منیشا گپتا، اجمیر کے رہنے والے کیب ڈرائیور آزاد اور الور کے شیتل گاؤں کے رہائشی این ایچ اے آئی ملازم جگموہن (25) کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ لکشمن گڑھ تھانہ علاقے میں گوجر کھورا پل کے قریب رات تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، منیشا گپتا اور آسمہ بدھ کی رات تقریباً 11 بجے دہلی سے جے پور کے لیے کیب میں روانہ ہوئی تھیں۔ گوجر کھورا پل کے قریب کیب کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ کیب ڈرائیور آزاد نے این ایچ اے آئی کی ہیلپ لائن پر مدد طلب کی۔ کچھ دیر بعد این ایچ اے آئی کا ملازم جگموہن اپنے ساتھیوں کے ساتھ موقع پر پہنچا۔ جگموہن منیشا سے معلومات حاصل کر رہا تھا، جبکہ آزاد ٹائر تبدیل کر رہا تھا۔

اسی دوران دہلی کی جانب سے تیز رفتار سے آنے والی ہییکٹر کار نے پہلے منیشا اور جگموہن کو ٹکر ماری اور پھر ٹائر تبدیل کر رہے آزاد کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔ کچھ دور جا کر کار ایکسپریس وے کے کنارے پلٹ گئی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ تینوں لاشوں کو بڑودامیو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) کی مردہ خانے میں رکھوایا گیا ہے۔ حادثے میں این ایچ اے آئی کی وہ گاڑی بھی تباہ ہو گئی جو مدد کے لیے موقع پر پہنچی تھی۔

لکشمن گڑھ تھانے کے سب انسپکٹر ہری من نے بتایا کہ ایکسپریس وے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ہییکٹر کار سے ملنے والی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم ڈرائیور کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande