غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی جائے: لوئس ہیملٹن
غزہ ،12نومبر (ہ س )۔ فارمولا ون چیمپئن لوئس ہیملٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 3 برس سے جاری نسل کشی کے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لوگوں کو آزادی، تحفظ اور عزت سے محروم رکھنا ناانصافی
غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی جائے: لوئس ہیملٹن


غزہ ،12نومبر (ہ س )۔

فارمولا ون چیمپئن لوئس ہیملٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 3 برس سے جاری نسل کشی کے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لوگوں کو آزادی، تحفظ اور عزت سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، کسی بھی انسان کی زندگی دوسروں سے کم نہیں سمجھنی چاہیے۔

انہوں نے مصر میں رفح سرحدی گزرگاہ کے دورے کے بعد اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے سرحد پر خوراک سے لدے امدادی ٹرکوں کی طویل قطاریں دیکھیں، جو غزہ میں داخلے کے لیے تیار کھڑے تھے، انہیں اکثر روک لیا جاتا ہے یا داخلے میں طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande