دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا: احمد واحدی
تہران ،12نومب (ہ س )۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر انچیف احمد واحدی نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد واحدی نے اپنے پیغام میں ایران کے بیلسٹک میزائل پر
دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا: احمد واحدی


تہران ،12نومب (ہ س )۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر انچیف احمد واحدی نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد واحدی نے اپنے پیغام میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بانی تصور کیے جانے والے حسن تہران مقدم کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے احمد واحدی نے کہا کہ ایرانی افواج پہاڑوں کے سینے اور زمین کی گہرائیوں میں ملکی دفاعی طاقت میں اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ شہید تہران مقدم کا راستہ دھمکیوں یا پابندیوں سے نہیں روکا جا سکتا، یہ راستہ قربانی اور ایمان کے جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

احمد واحدی نے آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے سابق کمانڈروں امیر علی حاجی زادہ اور محمود باقری کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande