متحدہ ہندوستان کے سب سے بڑے وکیل تھے مولانا آزاد: سید جلال الدین
جسٹس مارکنڈے کاٹجو نےہندوستان کو متحد کرنے کی وکالت کی اور پاکستان کو ایک ”فرضی ملک“ قرار دیا نئی دہلی،12نومبر(ہ س )۔ دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں سرحدی گاندھی سدبھاؤنا منچ کی جانب سے قومی یومِ تعلیم کے موقع پر بھارت رتن مولانا ابوالکلا
متحدہ ہندوستان کے سب سے بڑے وکیل تھے مولانا آزاد: سید جلال الدین


جسٹس مارکنڈے کاٹجو نےہندوستان کو متحد کرنے کی وکالت کی اور پاکستان کو ایک ”فرضی ملک“ قرار دیا

نئی دہلی،12نومبر(ہ س )۔

دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں سرحدی گاندھی سدبھاؤنا منچ کی جانب سے قومی یومِ تعلیم کے موقع پر بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں ایک عظیم الشان قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کی قیادت منچ کے بانی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری سید جلال الدین نے کی۔

پروگرام کی صدارت پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جسٹس مارکنڈے کاٹجو اور ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں سردار دیا سنگھ، معروف وکیل زیڈ کے فیضان، الکریم یونیورسٹی کے چانسلر اور کٹیہار میڈیکل کالج کے بانی، سابق رکنِ راجیہ سبھا اشفاق کریم، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر ہریش وانکھیڑے، مولانا زاہد رضا رضوی ، ایس عرفان حبیب، پروفیسر ابو سفیان اصلاحی، پروفیسر گڑھیا، جے ڈی یو کے ترجمان اکبر بھائی اور مولانا قاسمی سپول شامل تھے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مولانا آزاد کی پالیسیوں کو ملک کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مولانا آزاد نے ہندو مسلم اتحاد کی وکالت کی اور ہندوستان کو متحد رکھنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مولانا آزاد نے تعلیم کی جس طرح حمایت کی، 14 سال تک کے بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کی وکالت کی اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے جو کوششیں کیں، وہ ان کے مضبوط تعلیمی وڑن کی عکاسی کرتی ہیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ مولانا آزاد نے اپنے دور میں آئی آئی ٹی کھڑگپور کے قیام، ادب اور فنونِ لطیفہ کے فروغ، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے قیام اور یونیورسٹیوں کو وزارتِ تعلیم کے ماتحت رکھنے کے بجائے انہیں خودمختار رکھنے کی حمایت کی۔ یہ تمام اقدامات مولانا آزاد کی تعلیم سے گہری وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

سرحدی گاندھی سدبھاو¿نا منچ کے صدر سید جلال الدین نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آنے والے برسوں میں مولانا آزاد کی قوم پرستانہ پالیسیوں کو مزید وسیع پیمانے پر عام کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور تمام شرکاءنے سرحدی گاندھی سدبھاو¿نا منچ کی اس پہل کی ستائش کی۔

مقررین میں فیروز بخت احمد اور مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا کے صدر تسلیم رحمانی نے بھی مولانا آزاد کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے ایک بار پھر ہندوستان کو متحد کرنے کی وکالت کی اور پاکستان کو ایک ”فرضی ملک“ قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande