آئی سی آئی سی آئی بینک میں دھوکہ دہی، پانچ افراد گرفتار
حیدرآباد ،12 نومبر(ہ س)۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے آئی سی آئی سی آئی بینک سے مبینہ طورپر30 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمین نے بینک سے قرض حاصل کرنے کےلیے فرضی آدھاراورپین کارڈ کے
آئی سی آئی سی آئی بینک میں دھوکہ دہی، پانچ افراد گرفتار


حیدرآباد ،12 نومبر(ہ س)۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے آئی سی آئی سی آئی بینک سے مبینہ طورپر30 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمین نے بینک سے قرض حاصل کرنے کےلیے فرضی آدھاراورپین کارڈ کے علاوہ جعلی تقرری نامے اورتنخواہ کی رسیدیں جمع کروائی تھیں۔ان دستاویزات کے ذریعے انہوں نے خود کوملازمت پیشہ ظاہرکیااورقرض حاصل کرنے کی اہلیت ثابت کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزمین نے مبینہ طورپران جعلی دستاویزات کی مدد سے آئی سی آئی سی آئی بینک سے مجموعی طورپر30 لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا۔ مشکوک قرض کی لین دین کی جانچ کے دوران اس دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے پانچوں افراد کوحراست میں لے کران کے کردارکے بارے میں پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

تحقیقاتی عہدیداراس بات کا بھی پتہ لگارہے ہیں کہ آیا ملزمین اس طرح کے دیگرقرض فراڈ میں بھی ملوث ہیں اورکیا اس نیٹ ورک میں مزید افراد شامل ہیں۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande