
غزہ ،12نومبر (ہ س )۔
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے فضائی حملوں میں 6 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں اسپتال کا دیگر عملہ بھی شامل ہے، بمباری سے اسپتال کا انتہائی نگہداشت یونٹ اور سرجری کا شعبہ بری طرح تباہ ہو گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اسپتال میں سینئر حماس رہنما اور حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مزاحمتی تنظیم حماس نے اسپتال پر اسرائیلی وحشیانہ حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے، حماس نے امریکا اور ثالثین سے جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیاں ر±کوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ برس ہونے والی غزہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1 ہزار 600 سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ